اسد قیصر کی ضمانت7 ستمبر تک منظور
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی۔ منگل کو درخواستِ ضمانت کی سماعت بطور ڈیوٹی جج ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے کی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جانب سے اسدقیصر کی ضمانت5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض7 ستمبر تک منظور کی گئی ۔سماعت کے دوران عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے۔