ایسا نظارہ نہیں دیکھا، یہ علاقہ اٹلی کے شہر وینس کا منظر پیش کررہا ہے: پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے سندھ کےسیلاب زدہ علاقے کو اٹلی کےشہر وینس سے ملادیا
پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقے کو اٹلی کے شہر وینس سے ملادیا۔سندھ میں سیلاب کے باعث خیرپور کے گاؤں کوٹ ڈی جی کے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے،کوٹ ڈی جی کے پیر گڈو گوٹھ میں 12 سے 13 فٹ پانی موجود ہے جس کے باعث کئی علاقے زیر آب آچکے ہیں،اس گاؤں کے دورے پر نکلے پی پی رہنما منظور وسان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کی ۔منظور وسان نے کہا کہ اپنی 50 سالہ سیاسی زندگی میں ایسا نظارہ نہیں دیکھا، ایسے حالات میں پیر گڈو گوٹھ سے 5 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں، ایسے میں یہ علاقہ اٹلی کے شہر وینس کا منظر پیش کررہا ہے جہاں گاؤں اور بنگلے اور پانی بھی ہے، جب میں وینس گیا تو وہاں کے یہی حالات تھے۔