سکول وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی طلباء اورڈرائیورمحفوظ

راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد قالونی میں سکول وین میں آگ بھڑک اٹھی طلباء اورڈرائیورمحفوظ رہے ۔ریسکیو حکام کے مطابق شاہ خالد قالونی میں بچوں کو سکول لے جانے والی وین میں اچانک آگ لگی مگر خوش قسمتی سے تمام طلبا اور ڈرائیور محفوظ رہے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو فائر فائٹرز نے وین میں لگی آگ پر قابو پایا جب کہ وین میں سوار طلبا اور ڈرائیور کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔