اعلیٰ بیوروکریسی میں تقرریاں و تبادلے کر دیئے گئے

علی شیر محسود کو سپیشل سیکرٹری مواصلات ڈویژن تعینات کردیا گیا، ڈاکٹر ارشد محمود کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس لاہور میں ممبر انچارج مقرر کردیا گیا، کنور شاہ رخ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا، نوید احمد شیخ کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس کراچی میں ممبر انچارج تعینات کر دیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ منیراعظم کو سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن مقرر کردیا، کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن، ڈاکٹرمحمد سہیل راجپوت سیکرٹری سرمایہ کاری بورڈ لگا دیئے گئے۔