پاکستان کا مستقبل صرف برآمدات میں، اس کیلئے اصلاحات ضروری ہیں، گوہر اعجاز

گوہر اعجاز نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ملک میں برآمد کنندگان کا ہاتھ پکڑ کر برآمدات بڑھانی ہوں گی، برآمد کنندگان کے مسائل زیادہ ہیں اور اسے نہیں پتہ کہ بجلی کا بل کتنا آئے گا، کراچی میں بجلی کا بل مختلف، لاہور میں مختلف اور پشاور میں مختلف ہے، صنعتوں میں بجلی کی چوری نہیں ہوتی اور ان کو عزت اور اعتماد دینا ہوگا، جب تک صنعت کار کے پیچھے حکومت کھڑی نہیں ہوگی اس وقت تک معیشت کی ترقی ممکن نہیں، صنعت کار روزگار دیتے ہیں، حکومت کے پاس روزگار تو نہیں ہے، ہمیں پیٹ کاٹ کر برآمدات بڑھانی ہوں گی۔