شدید دھند نے پنجاب کو جکڑ لیا، حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گہری دھند نے ڈیرے جما لئے، کھلے علاقوں میں حد نگاہ صفر ہو گئی، چیچہ وطنی، ساہیوال، شیخوپورہ، سرگودھا، ملتان، فیصل آباد سمیت متعدد علاقوں میں دھند کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے شدید دھند کے باعث موٹروے کو کئی مقامات پر ٹریفک کےلیے بند کر دیا گیا۔ لاہورسے شیخوپورہ، اور پنڈی بھٹیاں ، جبکہ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور گوجرہ تک سیکشنز پر ٹریفک روک دی گئی۔۔موٹر وے پولیس نے شہریوں کوغیر ضروری سفر سے گریز اور فوگ لائٹس استمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ممالک جانے والی پروازیں متاثر ہوئیں، حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، ادھر کراچی میں دوسرے دن بھی دھند نے ڈیرے جمائے رکھے، تاہم صبح دھند ختم ہو گئی ۔