قاتل دھند شہریوں کیلئے موت کا پیغام لانے لگی

دھند اور اندھا دھند ہر طرف گہری دھند نے سفید چادر اوڑھ لی،قاتل دھند شہریوں کیلئے موت کا پیغام لانے لگی، ہری پور کے علاقے بلدھیر میں تیز رفتاری کے باعث مسافر کوچ اور کیری ڈبے میں تصادم ہو گیا،، حادثے میں ایک بچے سمیت پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر ہری پور ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخمی بھی دم توڑ گئے۔ اٹک میں پنڈی گھیب احدال روڈ پر ٹرک کی موٹر سائیکل کوٹکر سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ والد شدید زخمی ہو گیا،لاہور میں دھند کے باعث جیل روڈ پر تیز رفتار گاڑی الٹ گئی، حادثے میں ایک شخص زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔گوجرانوالہ کے علاقے چہل کلاں کےقریب دھند کےباعث ٹرک اورویگن میں ٹکر کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے، کمالیہ بائی پاس کے قریب مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں ٹکر کے باعث خواتین اور بچوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے،