ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے شریک بانی ایلیکس اوہینین کے ساتھ منگنی کا اعلان کردیا
سرینا ولیمز نے منگنی کا اعلان منگیتر کی ویب سائیٹ ریڈٹ پر ایک نظم کی صورت میں کیا،،،انھوں نے بتایا کہ ایلیکس سے ان کی ملاقات ہوئی وہ دونوں روم چلے گئے جہاں اس نے شادی کی پیشکش کی جس پر سرینا نے ہاں کر دی،،ریڈٹ ایک سوشل میڈیا گروپ ہے جہاں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کے بجائے لوگ مختلف گروپس میں خبروں اور مختلف موضوعات پر بحث و مباحثہ کرتے ہیں،،سرینا ولیمز نے ومبلڈن میں سنگلز کا ٹائٹل ساتویں بار جیتا ہے اور یہ گرینڈ سلم میں ان کا بائیسواں سنگل ٹائٹل تھا لیکن وہ عالمی نمبر کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئی پیں۔