باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں کینگروز نے شاہینوں کو ناک آؤٹ کردیا
میلبورن ٹیسٹ کے ابتدائی چار روز بارش تیور دکھاتا رہا جس سے لگا کہ میچ ڈرا ہوجائے گا ،پھر آخری روز آیا اور پاکستانی بلے بازوں نے روایت دہرائی آسٹریلیا نے چار سو پینسٹھ رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی اور چھ سو چوبیس رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کرتے ہوئے ایک سو اکیاسی رنز کی برتری حاصل کی ،،کپتان سٹیو سمتھ ایک سو پینسٹھ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،مچل سٹار نے برق رفتار چوراسی رنز بنائے ،پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز تو اِس کی ابتدائی دو وکٹیں چھ رنز پر گر گئیں ،سمیر اسلم دو اور بابر اعظم تین رنز بناکر پویلین لوٹے یونس خان اور اظہر علی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں ستاون رنز جوڑے،اس دوران نیتھن لیون نے ایک ہی اوور میں دو مہرے کھسکا دیئے یونس خان کو چوبیس جبکہ کپتان مصباح الحق کو صفر پر چلتا کیا ،ٹاپ آرڈر فلاپ ہوا تو مڈل آرڈر بھی دباؤ میں آگیا اور پوری ٹیم ایک سو تریسٹھ رنز پر ڈھیر ہوگئی،اظہر علی تینتالیس رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹار نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے چار اور نیتھن لیون نے تین وکٹیں سمیٹیں