امریکا: سال نو کے جشن سے پہلے جشن کی ریہر سل، موسیقی نے سماں باندھ دیا
امریکی شہر نیویارک میں سال نو کی آمد سے قبل ہی شہری خوشی سے پھولے نہیں سمارہے، ٹائم اسکوائر پر آزمائشی طور ہزاروں رنگ برنگی پتیاں نچھاور کی گئیں، موسیقی کی دھنوں پر بچوں کی عمدہ پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں چھوٹے بڑے سب ہی نئے سال کوخوش آمدید کہنے کہ منتظر نظر آتے ہیں، نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر سال نوکے جشن سے پہلے جشن منانے کی ریہرسل کی گئی۔ٹائم اسکوائر کے قریب بلند وبالا عمارت کی بالکونی سے رنگ برنگی ہزاروں پتیاں نچھاور کی گئیں، ریپ موسیقی کی دھنوں پر بچوں کے رقص کو دیکھ کر ہر کوئی محظوظ ہوتا رہا۔