پی آئی اے نے جعلی ڈگریوں کے حامل پائلٹس، کیبن کے عملے کے ارکان کو برخاست کردیا
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی انتظامیہ نے جعلی ڈگریوں کے حامل پائلٹس اور کیبن کے عملے کے ارکان کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق تین پائلٹس اور کیبن کے عملے کے پچاس ارکان کو جعلی ڈگریوں کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنے کے باعث برخاست کیا گیا ہے۔دریں اثناء شہری ہوابازی کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل حسن بیگ نے تصدیق کیلئے اپنی اسناد اور ڈگریاں جمع نہ کرنے والے تمام پائلٹس اور کیبن سٹاف کے لائنس معطل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں