شام میں سیلابی ریلہ گاڑیوں کو بہا کرلے گیا
شمالی شام میں جاری شدید بارشوں کی وجہ سے جہاں ایک طرف نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ، وہیں بڑے پیمانے پرکئی علاقے بھی زیرِ آب آگئے۔حال ہی میں منظرِ عام پر آنیوالی اس ویڈیو میں سیلاب کی صورت میں پانی کا بڑا ریلہ سڑکوں اور گلی کوچوں میں بہتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ مقامی افراد نے نقل مکانی بھی شرو ع کر دی ۔شام میں کئی گاڑیاں اور مکانات سیلاب کی نظر ہو گئے ۔