عمران خان ہم نے این آراونہیں لیا،این آراوتوعلیمہ خان کوملا ہے، الیکشن درست ہوتاتون لیگ کوآنے سے کوئی نہیں روک سکتاتھا: احسن اقبال
نارروال :سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ریاست مدینہ ہے؟جس میں حکمرانوں کے دوستوں کو نوازا جارہاہے، عمران خان ہم نے این آراونہیں لیا،این آراوتوعلیمہ خان کوملا ہے۔ مسلم لیگ (ن )کے رہنما احسن اقبال نے نارروال میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ اگرالیکشن درست ہوتاتون لیگ کوآنے سے کوئی نہیں روک سکتاتھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اب بھی کنٹینر پرکھڑے ہیں ،فوادچوہدری،شیخ رشیدہردورکے لاوڈ اسپیکرہوتے ہیں۔انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہم نے این آراونہیں لیا،این آراوتوعلیمہ خان کوملا ہے۔