نہ اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑا جائے گا نہ سندھ میں گورنر راج لگے گا۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نہ اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑا جائے گا نہ سندھ میں گورنر راج لگے گا۔۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کو سندھ میں گورنر راج نہ لگانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نہ 18 ویں ترمیم کو چھیڑا جائے گا نہ ہی سندھ میں گورنر راج لگے گا بس بدلے میں سندھ حکومت یہ کرے کہ آصف زرداری کے کیس میں شفاف ٹرائل ہونے دے۔اسی پروگرام میں بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفی نواز کھوکر کا کہنا ہے کہ اگر فواد چوہدری کی بات ٹھیک ہے تو پھر فیصل واڈا، علی زیدی اور شیخ رشید جو کہہ رہے ہیں وہ غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ تو زرداری کے کیس میں شفاف ٹرائل کے حق میں ہیں لیکن نیب حکومت کے ماتحت ہے، حکومتی وزیر نیب کے ترجمان بنے بیٹھے ہیں۔