سوئی ناردرن پائپ لائن لمیٹڈ نے گیس کمپریسراستعمال کرنے والے صارفین کے خلاف کارروائی شروع کرنے کافیصلہ کیاہے
سوئی ناردرن پائپ لائن لمیٹڈ نے گیس کمپریسراستعمال کرنے والے صارفین کے خلاف کارروائی شروع کرنے کافیصلہ کیاہے۔ سوئی سدرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے ریجنل منیجرجاویدخان نے کہاہے کہ کمپریسرکے استعمال سے اپنے ہمسایوں کوگیس کی سہولت سے محروم کرنے والے صارفین کے خلاف کارروائی کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ریجنل منیجرنے کہاکہ گیس کی قلت نہیں تاہم غیرقانونی وغیرضروری استعمال روکنے کے لئے اقدامات کی اشدضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ گیس کاپریشربڑھانے کے لئے نئی پائپ لائنیں بچھائی جارہی ہیں۔