سیالکوٹ: نو سالہ بچے کی تشددزدہ لاش کھیت سے برآمد
تحصیل پسرور کے علاقے ڈھوڈا سے نو سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش قریبی کھیت سے برآمد ہوئی ہے۔ نو سالہ احسن دو روز قبل لاپتہ ہوگیا تھا۔ احسن کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ قلعہ کالر والہ میں درج کروایا گیا تھا۔ آج احسن کی لاش گھر کے قریب کھیت سے ملی۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بچے کی لاش ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے حتمی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی ہوسکے گا