امریکا: چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ ، پائلٹ ہلاک
امریکی ریاست میری لینڈ میں چھوٹا طیارہ رہائشی علاقے میں گھر کے اوپر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں طیارہ گرنے کا حادثہ میری لینڈ کے شہر نیو کیرولٹن میں پیش آیا، جہاں طیارے نے قریبی ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی۔ طیارہ گرنے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں طیارہ اور قریب کھڑی کار جل گئی۔طیارہ گرنے کے وقت خوش قسمتی سے کوئی شخص گھر پر موجود نہیں تھا، حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئیں۔