ملائیشیا سے 300سے زائد پاکستانی قیدی پی ائی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے منگل کو وطن پہنچیں گے
وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہاہے کہ ملا ئیشیا سے 300سے زائد پاکستانی قیدی پی ائی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعہ منگل کو وطن واپس پہنچیں گے،ملا ئیشیاسے پاکستانیوں کی رہائی کے لئے وزیراعظم عمران خان کی ذاتی کوششیں شامل ہیں، سی ای او پی آئی اے کو مسافروں کا بھرپور خیال رکھنے کی ہدایات دیں۔ان خیالات کااظہاروزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اپنے جاری بیان میں کیا۔وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے سی ای او پی آئی اے کو مسافروں کا بھرپور خیال رکھنے کی ہدایات دیں۔غلام سرور خان نے کہاکہ 300سے زائد پاکستانی پی ائی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعہ 31دسمبر کو وطن واپس پہنچیں گے، خصوصی پرواز کے ذریعے آنے والے پاکستانی ملائیشین حکام کی تحویل میں تھے۔ وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا کہ پاکستانیوں کو جلد از جلد واپس لانے کیلئے خصوصی پرواز کا بندوبست کیا ہے۔غلام سرور خان نے فوری طور پر اس معاملے کو اہم قومی فریضہ سمجھتے ہوئے, ہم وطنوں کو واپس پاکستان پہنچانے کے لئے خصوصی پرواز چلانے کا اعلان کیا .واضح رہے کہ پی آئی اے 31 دسمبر کو کوالالمپور سے اسلام آباد کے لئے خصوصی پرواز چلا رہی ہے۔ ملائیشیا میں محصور 300 سے زائد پاکستانی اپنے پیاروں کے پاس واپس پہنچیں گے۔پی کے 9895 کوالالمپور کے مقامی وقت کے مطابق 30 اور31 دسمبر کی درمیانی رات 3.30 پر روانہ ہو گی اور صبح 9.50 پر اسلام آباد پہنچے گی.پاکستانی شہری مختلف وجوہات کی بنا پر ملائشیئن حکام کی تحویل میں تھے.وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی کاوشوں سے پاکستانی شہریوں کی رہائی ممکن ہوئی ہے. پی آئی اے نے ہمیشہ قومی ضرورت کے وقت اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے قدم بڑھایا ہے۔پاکستانی بھائیوں کو بیرون ملک کبھی بے یارو مددگار نہیں چھوڑا۔