قانون کا فہم ہی کسی مہذب قوم کا شعار ہوسکتا ہے ۔بیرسٹر مرتضی وہاب

ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ قانون کا فہم ہی کسی مہذب قوم کا شعار ہوسکتا ہے اور ہمیں اجتماعی فریضہ کے طور پر قانون و آئین کی پاسداری کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے " رول آف لاء" پراونشل اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ قانون کی کارگزاری سب کے سامنے ہے کیونکہ سندھ اسمبلی نے پاکستان کے تمام قانون ساز اداروں میں سب سے زیادہ قانون سازی کی ہے جس میں انسانی حقوق سے متعلق سب سے زیادہ بل اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے تمام اداروں کا فرض ہے کہ وہ قانون و آئین کے مطابق اپنی کارکردگی عوام سامنے پیش کریں بالخصوص انسانی حقوق سے متعلق قوانین کی نچلی سطح پر نفاذ ہونا صوبہ سندھ کے لیے اعزاز کا باعث ہوگی۔ اس موقع پر مشیر قانون کو " رول آف لا" کے بارے میں پریزنٹیشن دی گئی اور صوبہ میں جاری قانون کے مندرجات کے بارے میں مفصل اگاہی دی گئی۔ اجلاس میں آئی جی سندھ، محکمہ قانون، انسانی حقوق، ترقی نسواں، خزانہ، سماجی بہبود، اقلیتی امور ، منصوبہ بندی و ترقیات کے سیکریٹریز ، آئی جی جیل خانہ جات،جرمی ملسن کنٹری ریپریزنٹیٹو (یو این او ڈی سی )،جو ہا ئیدہ ہنا نو کرمنل جسٹس و ریفا ر مز ایڈوائزر(یو این او ڈی سی) ہیلن بر نس ہیڈ آف رول آف لا بر ٹش ہا ئی کمیشن اسلا م آبا د اور دیگر مندوبین نے شرکت کی۔