نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مرحلے کے بعد101رنز سے شکست دیدی ہے۔ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے قومی ٹیم کو شکست سے بچانے کیلئے میچ کو ڈرا کی طرف لے جانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہو پائے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پوری ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 373 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 271رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز سے پانچویں روز کے کھیل کا آغاز کیا جس دوران اظہر علی اور فواد عالم میدان میں اترے ۔ اظہر زیادہ کچھ نہ کر پائے اور 38 رنز پر ہی پولین لوٹ گئے تاہم فوادعالم نے شاندار بنیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 102 رنز کی اننگ کھیلی اور میچ کو پاکستان کے حق میں کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن ان کی ماہرانہ بیٹنگ بھی پاکستانی ٹیم کی قسمت نہ بدل پائی اور جیت نہ دلوا سکی ۔ان کے علاوہ محمد رضوان نے بھی وکٹ سنبھالی کو ٹیم کو جیت کی ایک امید بندھی لیکن وہ بھی 60رنز ہی بنا سکے ۔فہیم اشرف 19 رنز بناکر آوٹ ہو گئے ۔پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین کھیل کے چوتھے روز ہی بغیر کچھ کیے پولین لوٹ گئے ، عابد علی اور شان مسعود کوئی سکور بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے تھے اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی لیکن قومی ٹیم کے باولرز اپنا جادو نہیں چلا سکے ،میزبان ٹیم نے پاکستانی گیند بازوں کی دھنائی کرتے ہوئے بھرکس نکال دیا ۔ نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 431 رنز بنا کر آوٹ ہو ئی ۔ نیوزی لینڈ کے 431 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم صرف 239 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی اور پولین لوٹ گئی جس میں فہیم اشرف 91اور محمد رضوان نے 71 رنز کی اننگ کھیل کر پاکستان کو بڑی سپورٹ فراہم کی تاہم ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوا