اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہرو ں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان زلزلہ پیما مرکز کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے، پشاور اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ سوات،مینگورہ شہر،بونیر،مالاکنڈ:شہر اور گردونواح میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز نےمزید کہا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز خیبرپختونخواہ دیر کے مشرق میں 25 کلومیٹر تھا اور زلزے کی زیرزمین گہرائی 30 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز اپر دیر کا پہاڑی سلسلہ ہے