دہشتگرد بھارتی فوج نے سرینگر میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے مضافاتی علاقہ عمرآباد میں گزشتہ روز شروع ہوئے آپریشن میں ایک نوجوان پسند شہید ہوگیا ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں گزشتہ روز عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی تھی۔ تلاشی کارروائی کے دوران تصادم شروع ہوگیا۔ کچھ گھنٹوں کے بعد رات کو فائرنگ روک دی گئی تھی لیکن بدھ کو علی الصبح دوبارہ فائرنگ شروع ہوگئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ یہاں کم سے کم دو حریت پسند موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ علاقے میں موجود حریت پسندوں میں ٹاپ کمانڈر یوسف کنترو شامل ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ولر ہامہ پہلگام میں فوج اور پولیس کی جانب سے تلاشی مہم شروع