نیپرا کی اکتوبر، نومبر کیلئے ایک روپے چھ پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اکتوبر اور نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے چھ پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ اکتوبر اور نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ اس اضافے سے صارفین 8 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ وصولی دسمبر کے بلوں کے ساتھ جنوری میں وصول کی جائے گی۔ اکتوبر کیلئے 30 پیسے اور نومبر کیلئے 76 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے