پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد طبعی موت مر چکا ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد طبعی موت مر چکا ہے، شہزادے کے وار پر مولانا اور راجکماری کی سیاست آر پار ہوگئی، اب مولانا ناراض اورراجکماری پریشان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ راجکماری کو مشورہ ہے کہ وہ جاگتے میں خواب دیکھنا چھوڑ دے اور حقیقت کا سامنا کرے، کنیزوں کی حالت قابل رحم ہوچکی ہے، پی ڈی ایم کا یہ ٹولہ پرانی تنخواہ پر واپس آ چکا ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے شاہی خاندانوں کی موروثی سیاست کوعوامی طاقت سے تہس نہس کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے والی اپوزیشن کو اپنی بقا کے لالے پڑ چکے ہیں، کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے اور پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ سینتیس ہزار دو سو ستانوے تک پہنچ چکی ہے، پنجاب میں چابیس گھنٹے کے دوران کورونا کے چھ سو چھبیس نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کے تیئس مریض جاں بحق ہوئے، پنجاب میں کورونا سے اب تک تین ہزار نو سو بیاسی افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں