حکومت پی ڈی ایم سے گھبراہٹ کا شکار ہے:احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت پی ڈی ایم سے گھبراہٹ کا شکار ہے، یہ جھوٹ کی سرکار ہے،بدنیت سرکار ہے، جتنا جلدی ہو اس حکومت کو جانا چاہیے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں جو نیب گردی جاری ہے وہ خواجہ آصف کی گرفتاری کا نیا شاکسانہ ہے،جس مقدمہ میں خواجہ آصف کو گرفتار کیا گیا سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے،جب انکوائری پنڈی نیب آفس میں چلی تو پنڈی نیب نے ہاتھ کھڑے کر دیے،چیئرمین نیب نے بدنیتی سے لاہور نیب کو شفٹ کیا گیا، سابق ڈی جی ایف آئی اے گواہی دے چکے ہیں کہ عمران نیازی نے کہا کہ خواجہ آصف کے خلاف مقدمہ بناؤ،پورا پاکستان جانتا ہے یہ جھوٹ کی سرکار ہے،بدنیت سرکار ہے،حکومت پی ڈی ایم سے گھبراہٹ کا شکار ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہونے جارہا ہے،غریب آدمی مہنگائی سے پریشان ہے، جتنا جلدی ہو اس حکومت کو جانا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی سے زیادہ ٹیکس دیتا ہوں لیکن کرائے کے گھر میں رہتا ہوں،عمران نیازی ڈیڑھ لاکھ ٹیکس دے کر 300 کنال کے گھر میں رہتے ہیں،کوئی نیب سے پوچھ سکتا ہے،رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات کا مقدمہ بنا کر گرفتار کیا گیا،شاہد خاقان عباسی کے خلاف کیس بنایا گیا، 400 ارب آٹے اور چینی پر کوئی ریفرنس نہیں، بی آر ٹی پر کوئی ریفرنس نہیں،پی آئی اے کو تباہ کر دیا گیا،ہم سب ایک ایک باری بھگت چکے ہیں، جتنے بھی مقدمے بنیں گے ہمارا عزم بلند ہوتا ہے۔