میاں صاحب آئے تو قانون تیار نہ آئےتو PDMکا تابوت تیار۔ شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی عوام اور جمہوریت کے نام پر ذاتی مفادات کی جنگ ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا میاں مفرور کے بلاوے کی شرط کیلبری کوئین اور فضل الرحمان کے اوپر بجلی بن کر گری ہے، پی ڈی ایم عوام اور جمہوریت کے نام پر ذاتی مفادات کی جنگ ہے، کرپشن بچا مل کر کھا مقصد کیلئے ہر حربہ استعمال کیا، ملک دشمنوں کا بیانیہ پھیلایا۔ انہوں نے کہا کہ جس بھٹو کی قبر کو نشان عبرت اور اسے پاکستان دولخت کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا، اسی قبر پہ پھول نچھاور کئے اور قدم بوسی کی ،زرداری کے قدموں میں حاضری دی ،نغمے پر جھوم بھی لیا ، پیپلزپارٹی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔