ٹھٹھہ:گاڑی کی ٹکر سے 2 نوجوان جاں بحق

ٹھٹھہ میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب مکلی بائی پاس پر نامعلوم گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں 2 نوجوان دم توڑ گئے۔ حادثے کے بعد گاڑی سوار جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت غلام مصطفی اور پرویز کے نام سے ہوئی ، لاشوں کو سول ہسپتال مکلی منتقل کردیا گیا۔