اسپیکر قومی اسمبلی سے افغانستان کے وزیر برائے تجارت و صنعت ناصر احمد غوریانی کی ملاقات

اسپیکر قومی اسمبلی سے افغانستان کے وزیر برائے تجارت و صنعت ناصر احمد غوریانی کی ملاقات۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال۔
افغان صنعتکاروں اور تاجروں کی رشکئی اقتصادی زون میں شمولیت سے پاک۔افغان تجارتی حجم میں اضافہ ہوگا، اسپیکر قومی اسمبلی افغانستان کے وزیر برائے تجارت و صنعت ناصر احمد غوریانی نے اسپیکر کے افغانستان اور پاکستان کے تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے اُٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن معاہدہ طے پانے میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے۔ افغانستان اور پاکستان کے مابین تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستانی پارلیمان کا کردار لائق تحسین ہے۔پاک۔افغان ترجیحی تجارتی معاہدے اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر 80 فیصد پیش رفت ہو چکی ہے،جلد دستخط ہو جائیں گے،افغان وزیر اسپیکر کے دورہ افغانستان کے منتظر ہیں، افغان وزیر