دمشق کے قریب اسرائیلی فضائی حملہ، ایک شامی فوجی ہلاک تین زخمی

شامی دارالحکومت دمشق کے قریب ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک شامی فوجی ہلاک جب کہ دیگر تین زخمی ہو گئے ہیں۔ ملکی خبر رساں ادارے نے عسکری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے رات ڈیڑھ بجے نبی ہبیل علاقے میں ایک فوجی یونٹ کو نشانہ بنایا۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی حقوق انسانی تنظیم کے مطابق اس علاقے میں حزب اللہ کے ٹھکانے بھی ہیں۔ اسرائیل نے اس حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ سن 2011 سے اب تک اسرائیلی شام میں درجنوں بار فضائی کارروائیاں کر چکا ہے۔