کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ سے تجاوز کر گئی

عالمی سطح پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اب اکیاسی اعشاریہ پانچ ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس عالمی وبا کے نتیجے میں ہونے والی مصدقہ ہلاکتیں بھی سترہ لاکھ اکیاسی ہزار سے زائد ہو چکی ہیں۔ اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے جہاں اب تک قریب دو کروڑ افراد اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ وہاں مجموعی ہلاکتیں تین لاکھ تینتیس ہزار سے زائد ہیں۔ بھارت اور برازیل اس فہرست میں بدستور دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔