جوحال بلاول نے پیپلزپارٹی کاکیاوہ مریم نوازنے ن لیگ کاکردیا، سینیٹر فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ جوحال بلاول نے پیپلزپارٹی کاکیاوہ مریم نوازنے ن لیگ کاکردیاہے،ڈائیلاگ کیلئے حکومت پہلے دن سے تیار ہے،عوام کے مفادات کی چیزوں پر ڈائیلاگ کریں۔ سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن نے پہلے دن سے حکومت کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی،اپوزیشن کہتی ہے نیب کی 38 میں سے 34 شقیں تبدیل کر دی جائیں ،اپوزیشن کاشور این آر او کے حصول کیلئے ہے،یہ چاہتے ہیں عمران خان انہیں این آر او دے دے،وزیراعظم نے واضح طورپر کہاہے وہ انہیں این آر او نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ استعفے نہیں لطیفے ہیں ،چیلنج کرتے ہیں 31 دسمبر سے پہلے پہلے استعفے دے دیں ،اسد قیصر قلم لیکر بیٹھے ہوئے ہیں تاکہ ان کے استعفے منظور ہوں،جوحال بلاول نے پیپلزپارٹی کاکیاوہ مریم نوازنے ن لیگ کاکردیاہے،ڈائیلاگ کیلئے حکومت پہلے دن سے تیار ہے،عوام کے مفادات کی چیزوں پر ڈائیلاگ کریں، این آر او کے علاوہ اپوزیشن سے ڈائیلاگ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ ساری مہم کچھ لوگوں کی چوری بچانے کیلئے چل رہی ہے،ان کو ماننا پڑے گاعوام انہیں مسترد کرچکے ہیں ،ان کے جلسوں کی وجہ سے کورونا پھیلا ہے اوراموات میں اضافہ ہوا،یہ سب این آر او کے متلاشی ہیں ۔