شاہین آفریدی کا چیک اپ، کلیئر قرار،48 گھنٹے آبزرویشن میں رہیں گے

ڈاکٹر زنے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کا چیک اپ کلیئر قرار دیدیا۔ترجمان پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے اختتام کے بعدپاکستان ٹیم کے ڈاکٹر اور ڈیوٹی ڈاکٹر نے شاہین شاہ آفریدی کا کن کشن قانون کے مطابق جائزہ لیا۔ڈیوٹی ڈاکٹر نے شاہین شاہ آفریدی کا چیک اپ کلیئر قرار دیدیا۔شاہین شاہ آفریدی مزید 48 گھنٹے تک آبزرویشن میں رہیں گے۔ میچ کے دوران نیل ویگنر کی گیند شاہین شاہ آفریدی کے ہیلمیٹ پر لگی تھی۔