نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری کو منسوخ کردیں گے: شیخ رشید احمد

سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سی ڈی اے کے تمام کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کااعلان کرتا ہوں،تمام ملکوں کے ویزے آن لائن ہوں گے جن میں چین اور افغانستان بھی شامل ہے،دوسرے ویزوں میں شکایت تھیں اس لئے بند کررہے ہیں، اسلام آباد کی شاہراہیں اور انٹرچینج تعمیر کریں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے میری بات سچ ثابت ہوئی ہے کہ پیپلز پارٹی سینیٹ الیکشن میں ضرور حصہ لے گی اور آج میں یہ بھی دعویٰ کرتا ہوں کہ پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن میں بھی حصہ لے گی ،یہ سارے لوگ ایکسپوز ہوں گے ،16فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ ختم کررہے ہیں۔بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سارے چور اکٹھے اس لیے ہوتے ہیں کہ ان کے بینک اکاؤنٹس سے پیسے نکلتےہیں اور یہ برداشت نہیں کرتے جبکہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کی رقم جب بےنقاب ہوتی ہے تو یہ کہتے ہیں کہ ہم سے انتقام لیا جارہا ہے۔