ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کے پروفائل اپ ڈیٹ کرنے کی آخری تاریخ میں 3ماہ کی توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

لاہور (کامرس رپورٹر)ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کے پروفائل اپ ڈیٹ کرنے کی آخری تاریخ میں 3ماہ کی توسیع کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا . ٹیکس پیئرپروفائل اپ ڈیٹ کرنے کی تاریخ 31دسمبر سے بڑھا کر 31مارچ کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ تمام کاروباری اور تنخواہ دار ٹیکس گزاروں کیلئے اپنا پروفائل اپ ڈیٹ کرنا لازمی ہے ,ٹیکس گزار کاروبار بند کرنے,نئے کاروبار کے آغاز ,نئے اکاونٹس سے متعلق تفصیلات اپ ڈیٹ کرنے کے پابند ہیں۔