وزیراعظم کی گھریلو بجلی صارفین اورصنعتوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے بجلی کے گھریلو صارفین کی سہولت اور صنعتوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے عمل کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں توانائی کے شعبے کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے توانائی کے شعبے میں متعارف کرائی جانے والی اصلاحات پر اطمینان ظاہر کیا۔وزیراعظم نے اس امر پر زور دیا کہ اصلاحات مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کی جانی چاہئے اور انہیں مسئلے کا دیرپا حل ہونا چاہئے۔اجلاس میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل مین بہتری، انرجی مکس کو بہتر اور ماحول دوست بنانے پر غور ہوا۔وزیراعظم کو کورونا کے باوجود عام آدمی اور صنعت کی سہولت کے لئے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا گیا.