کورونا وائرس کی تیسری لہر بھی آئے گی: رحمن ملک

سابق وزیرِ داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمٰن ملک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر بھی آئے گی، کورونا وائرس جنوری کے آخر تک بڑھے گا۔ سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہے جو ہالینڈ سے نکلی ہے انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی نئی قسم کے 5مریضوں کی کراچی میں نشاندہی ہوئی ہے۔ حکومت کو ملک بھر میں مفت ماسک تقسیم کرنے چاہئیں، ماسک پہننے پر سختی کردیں ،آرڈیننس لے آئیں۔ رحمن ملک کا کہنا ہے کہ ہر فیکٹری پر لازم کیا جائے کہ وہ ماسک حکومت کو مفت فراہم کرے۔