کورونا کا سب سے بڑا وار، ایک دن میں 12لاکھ کیسز ریکارڈ

کورونا کا اب تک کا سب سے بڑا وار، ایک ہی دن میں دنیا بھر میں 12لاکھ کیسز ریکارڈ ہوئے۔امریکا میں بھی یومیہ نئے کیسز کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، گزشتہ روز تین لاکھ بارہ ہزار کیسز ریکارڈ ہوئے، فرانس کی تاریخ میں بھی نیا ریکارڈ بن گیا، ایک ہی دن میں ایک لاکھ اسی ہزار نئے کیسز ریکارڈ۔برطانیہ، اٹلی اور اسپین میں مجموعی طور پر ایک ہی دن میں تین لاکھ سے زاید کیسز ریکارڈ ہوئے۔انگلینڈ میں کورونا کے مزید ایک لاکھ 29 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد برطانیہ میں جنوری میں کورونا سے متعلق نئی پابندیاں لگائے جانے کا امکان ہے۔