چار سال کے دوران بڑی ریکوریاں کی گئیں،جاوید اقبال

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کہتے ہیں چار سال کے دوران تاریخ کی بڑی ریکوریاں کی گئیں اگر نیب نہ ہوتا تو چودہ ارب روپے کی ریکوری نہ ہوتی۔ ریکوریز کے معاملے پر کچھ لوگوں نے چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریکوریز کے حوالے سے کچھ لوگوں نے چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کی کوشش کی،چار سال میں سب سے زیادہ ریکوریاں کی گئیں،541ارب کی ریکوریاں ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ہیں،ایک ہاوسنگ سوسائٹی نے 14ارب روپے اداکیے اگر نیب نہ ہوتا تو 14 ارب روپے کی ریکوری نہ ہوتی۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کوئی مسئلہ نہیں بلکہ مسائل کا حل ہے، نیب نے ان لوگوں کے خلاف کیسز رجسٹرڈ کیے جن کو کوئی آنکھ اٹھاکر نہیں دیکھتا تھا۔ ریکوریز کے معاملے پر کچھ لوگوں نے چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی، نیب پر بالکل تنقید کریں لیکن تعمیری تنقید ہونی چاہیے، تنقید برائے تنقید نہیں ہونی چاہیے