افغان خواتین کے حقوق کے دفاع کیلئے افغان نژاد نمائندہ خصوصی مقرر
امریکہ نے افغان خواتین کے حقوق کے دفاع کیلئے ریناامیری کو نمائندہ خصوصی مقرر کردیا ہے ۔ امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے رینا امیری کو افغان خواتین کے حقوق کے دفاع کیلئے نمائندہ خصوصی مقرر کرنے کا اعلان کیا۔انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ امریکہ ایک پرامن، مستحکم اور محفوظ افغانستان چاہتا ہے ،جہاں تمام افغان سیاسی، اقتصادی اور سماجی اعتبار سے ترقی کرسکیں۔واضح رہے کہ افغان نژاد امریکی رینا امیری سابق صدر اوباما کے دورمیں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں خدمات انجام دے چکی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خواتین نے اپنے حقوق کے تحفظ اور سابق دور کے فوجیوں کو طالبان کی جانب سے قتل کئے جانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا۔