مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردی جاری،مزید 3نوجوان شہید کر دئیے
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعرات کی صبح ضلع اسلام آباد میں مزید 3کشمیری نوجوان شہید کر دئیے جس کے بعد 24 گھنٹوںمیں شہداءکی تعداد 6 ہو گئی ہے جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی کے ظالم اقدامات کی شدید مذمت کی ہے‘اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے ۔سرحد پار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کیلئے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے ۔ جمعرات کی صبح ضلع اسلام آباد میں مزید 3کشمیری نوجوان شہید کر دئیے جس کے بعد 24 گھنٹوںمیں شہداءکی تعداد 6 ہو گئی ہے جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی کے ظالم اقدامات کی شدید مذمت کی ہےفوجیوںنے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ویری ناگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں دو بھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔بھارتی فوجیوں نے بد ھ کی شام ضلع کولگام کے علاقے میر ہامہ میں تلاشی آپریشن کے دوران تین نوجوان شہید کر دیے تھے۔