وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے کابینہ کو فنانس بل کے حوالے سے بریفنگ کی۔وفاقی کابینہ نے سفارشات کے ساتھ منی بجٹ کی منظوری دے دی جس کی تصدیق وزیر اطلاعات فواد چودھری کی جانب سے کی گئی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی جسے اب قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔