منی بجٹ سے لوگوں پر ٹیکسوں کا بوجھ نہیں پڑے گا: وزیر خزانہ شوکت ترین

اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ منی بجٹ سے لوگوں پر ٹیکسوں کا بوجھ نہیں پڑے گا۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسمبلی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے 700 ارب روپے کے بل کو 343 ارب روپے پر لے کر آئے ہیں اور مالیاتی ضمنی بل سے عوام پر بوجھ کی باتیں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ منی بجٹ سے لوگوں پر ٹیکسوں کا بوجھ نہیں پڑے گا اور بل میں 343 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ پر نظر ثانی کی گئی ہے جبکہ عام آدمی پر صرف 2ارب روپے کے ٹیکسوں کا بوجھ پڑے گا۔شوکت ترین نے کہا کہ نمک، مرچ سمیت چند چیزوں پر ٹیکس سے عام آدمی متاثر ہو گا اور کمپیوٹرز، آئیوڈائز نمک، سرخ مرچ پر ٹیکس لگے گا اور ان اشیا میں پرسنل کمپیوٹر، سیونگ مشین، میچ باکسز، آئیوڈائزڈ سالٹ اور ریڈ چلی شامل ہیں لیکن کیا ان اشیا سے مہنگائی بڑھ جائے گی۔