کراچی میں فائرنگ، اے این پی کے مقامی رہنما جاں بحق

کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے مقامی رہنما شیر خان جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹائون نمبر 4 قبرستان کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت شیر خان کے نام سے ہوئی جبکہ مقتول کا تعلق اے این پی سے ہے۔مقامی پولیس کے مطابق مقتول کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا، واقعہ سے متعلق تفتیش کررہے ہیں، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔