دنیا بھر میں کورونا وائرس ایک بار پھر قہر ڈھانے لگا

دنیا بھر میں کورونا وائرس ایک بار پھر قہر ڈھانے لگا، ایک ہی دن میں 1000 سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز جاپان میں کورونا سے 420، امریکا میں 239، جرمنی میں 188 اور فرانس میں 132 افراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے۔ جنوبی کوریا میں کورونا سے 68 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 65 ہزار سے زائد کیسزرپورٹ ہوئے، جنوبی کوریا نے بھی دیگرممالک کی طرح چین پر کووڈ پابندیاں عائد کردی ہیں۔