اسلام آباد دھماکے کے بعد شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ۔

اسلام آباد دھماکے کے بعد شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں دھماکے کے بعد سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اب ناکوں پر پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا ہے، جس میں 1000 ایف سی اہلکار مانگے گئے ہیں۔ ایف سی کے1000اہلکار وفاقی دارالحکومت کے 25 مقامات پر تعینات کئے جائینں گے، اور ناکوں پر موجود پولیس اہلکاروں کی معاونت کریں گے۔ دوسری جانب خودکش دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں نیو ایئرنائٹ پر انتظامیہ نے شہر کے پانچ اہم مقامات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم مقامات بند کرنے کا فیصلہ ممکنہ دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا، کیوں کہ نیو ایئرنائٹ پر منچلوں کے زیادہ جمع ہونے پر دہشتگردی کا خدشہ ہے۔