مہنگائی اپنے عروج پر: آٹا، دالیں، چاول، دودھ، انڈے اور ڈبل روٹی سمیت 23 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
اسلام آباد: آٹا، دالیں، چاول، انڈے، ڈبل روٹی، دودھ اور بلب سمیت 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی مجموعی شرح میں 0.09 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 29.30 فیصد ہو گئی ہے۔جائرہ رپورٹ کے تحت 51 اشیا ضروریہ میں سے 23 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ 21 کے نرخ برقراررہے ہیں۔اعداد و شمار کے تحت حالیہ ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 8 روپے مہنگے ہوئے، ٹوٹا باسمتی چاول فی کلو چار روپے مہنگا ہو گیا جب کہ آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 44 روپے بڑھ گئی۔