پی آئی اے افسر نے بیٹی کو اتارنے کیلئے اسلام آباد جانے والے جہاز کی لاہور میں لینڈنگ کرادی ، انتظامیہ نے مسافروں کو فنی خرابی کا لالی پاپ دے کر بہلایا۔
قومی ائیر لائن کی پرواز نہ ہوئی لوکل بس ہوگئی جہاں چاہا کھڑا کرلیا جب چاہا روانہ کردیا، کچھ ایسا ہی ہوا کراچی سےنان اسٹاپ اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے پانچ سو باسٹھ کے ساتھ بھی۔ جہاز میں سوار تھی پی آئی اے کے افسر کی دختر نیک اختر، بیٹی نے جاناتھا لاہور جبکہ پروزا تھی اسلام آباد کی اب کچھ تو کرنا ہی تھا نہ مسافروں سے فنی خرابی کا بہانہ بنا کر انتظامیہ نے اپنے افسر سے نمک حلالی کرتے ہوئے جہاز براہِ راست لاہور میں ہی اتارلیا جسے بعد میں اسلام آباد روانہ کردیا گیا۔