لاہورمیں ایس پی عہدہ کے ایک پولیس افسر کو چیک کرنے پرمجاہد فورس کے تین اہلکاروں کوگرفتارکرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایس پی عہدہ کا افسرساتھیوں کے ہمراہ نشے کی حالت میں دھت کالے شیشے والی گاڑی میں سوارتھا کہ مجاہد فورس کے اہلکاروں نے تلاشی کے لیے گاڑی سے باہرنکلنے کوکہا توسادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس افسرمشتعل ہوگیا، اورمتعلقہ پولیس افسران کوموقع پربلا کرمجاہد فورس کے تینوں اہلکاروں کوگرفتارکرادیا۔ ذرائع کے مطابق تینوں اہلکارتھانہ گلبرگ کے حوالات میں بند ہیں اوران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتارہونے والے تین اہلکاروں میں شفیق، کرم نواز اور فاروق شامل ہیں۔