شاہ زیب قتل کیس: ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا، مقتول کے والد نے شاہ رخ جتوئی کی میڈیکل رپورٹ پر عدم اعتمادکا اظہار کرتے ہوئےدوبارہ معائنےکا مطالبہ کیا ہے۔
کراچی میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفیٰ میمن کررہے ہیں۔ مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی،سجاد تالپور، سراج تالپور اور غلام مصطفیٰ لاشاری کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمقتول شاہ زیب کے والد ڈی ایس پی اورنگزیب نے کہا کہ وہ سرکاری افسرہیں اور ان پر بہت پریشرہےلیکن وہ کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے،،، ان کا کہنا تھا کہ ملزم شاہ رخ جتوئی کی عمرکے تعین کے لیے میڈیکل رپورٹ پراعتماد نہیں، وہ عدالت میں شاہ رخ جتوئی کے دوبارہ میڈیکل کی درخواست کرینگے۔۔ ڈی اسی پی اورنگزیب نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ میڈیا اورعوام ہے، امید ہے انصاف ضرور ملے گا۔