لاہور کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، میٹرو بس سروس 10 فروری سے سڑکوں پر دوڑے گی. یہ پاکستانی تاریخ کا ایک اچھا دن ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب
جس کا تھا انتطار وہ وقت قریب آہی گیا. وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے یہ خوشخبری سنائی کہ میٹرو بس سروس 10فروری سے رواں دواں ہوگی. سونے پر سہاگہ یہ کہ شہری پہلے ہفتے فری میں موجیں اڑاسکیں گے. وزیراعلیٰ پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ پاکستانی تاریخ کا ایک اچھا دن ہوگا. یہ منصوبہ ایک نیا پاکستان بنانے کے لیے اہم اقدام ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن ایسے منصوبے فراہم کرکے پنجاب کے تعمیراتی کاموں کو پروان چڑھا رہی ہے.